کراہ[1]

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - مختلف اور دبی دبی آواز یا تکلیف یا بیماری کے سبب نکلے، ہائے، آہ۔  ہر نَفس اک کراہ در آغوش ہر قدم وقفِ جُستجوئے معاش      ( ١٩٨٠ء، تشنگی کا سفر، ١٢٨ )

اشتقاق

غالباً پراکرت سے اور بعض کی رائے میں سنسکرت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم (حاصل مصدر) استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٥٢ء کو "قصہ کامروپ و کلاکام" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث